قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے کے متعلق بڑا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا کر ون آن ون ملاقات کروں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے 100 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے استعفے دیے تھے جو سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔