ق لیگ نے قومی اسمبلی میں کس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی جس میں مونس الٰہی، شہریار آفریدی اور زین قریشی بھی شریک تھے۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا مل کر چلنے کا سفرکامیابی سے جاری ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق نے رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کردیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری طور پر درخواست دے دی گئی ہے جس پر ایم این اے مونس الٰہی، ایم این اے فرخ اقبال اورحسین الٰہی کے دستخط ہیں۔
خیال رہے کہ موجودہ وفاقی کابینہ میں ق لیگ کے دو وزرا چوہدری سالک اور چوہدری بشیر چیمہ شامل ہیں اور انہوں نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔