افغان شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا، بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق

22  اپریل‬‮  2022

افغانستان کے شہر قندوز میں نما ز جمعہ کے دوران دھماکے میں 33 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات  کے مطابق قندوز کے ضلع امام صاحب کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں مسجد میں ہر طرف تباہی پھیل گئی۔

طالبان ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق دھماکے سے مسجد کو بھی طری طرح نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ حالیہ واقعات میں ملوث شر پسند عناصر کی گرفتاری اور سزا کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی افغانستان کے 3 شہروں میں بم دھماکے ہوئے تھے جبکہ مزار شریف کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزارشریف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved