عمران خان نے بنی گالا سڑک کیلئے کتنے پیسے دئیے تھے؟ سابق میئر اسلام آباد کا بڑا بیان

22  اپریل‬‮  2022

سابق میئر اسلام آباد    نے بتا دیا کہ  عمران خان نے بنی گالا سڑک کیلئے کتنے پیسے دیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق میئر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوائی تو میں میئر اسلام آباد تھا، انہوں نے سڑک بنانے کیلئے سی ڈی اے کو 30 لاکھ روپے دیے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ ’2019 میں وزیراعظم ہاؤس سے ہدایات آئیں کہ وزیراعظم کے گھر کی طرف جو  سڑک ہے اور یہ مین روڈ سے ان کے گھر کی طرف جاتی ہے، اسکی مینٹینس کروا کر دی اور اس کیلئے انہوں نے صرف 30 لاکھ ادا کیے جس کا ریکارڈ موجود ہے‘۔

شیخ انصر عزیز کا کہنا تھاکہ عمران خان کا دیاگیا پے آرڈر ریکارڈ میں موجود ہے، انہوں نے صرف ایک بار ادائیگی کی، اس کے بعد کوئی ادائیگی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی باقی سڑک میاں نواز شریف نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد بنوائی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور جلسے میں عمران خان نےکہا تھا کہ  توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنی گالا گھر کے باہر کی سڑک بنوائی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved