برطانیہ نے بھارت کو جدید ترین ہتھیاروں کی پیشکش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات میں بھارت کیلئے جدید ترین دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی کی پیشکش کریں گے۔ اس کا مقصد روس پر بھارت کے عسکری انحصار کو کم کرنا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں بورس جانسن یوکرین کے معاملے پر بھارتی موقف پر بھی گفتگو کریں گے اور بھارتی ہم منصب کو قائل کریں گے ۔ نئی دہلی میں صدارتی محل میں دیے گئے استقبالیے کے موقع پر بورس جانسن نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات ماضی کے مقابلے میں اِس وقت نہایت اچھے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کے معاملے پر بھارت نے اب تک غیرجانبدار موقف اپنا رکھا ہے اور روسی جارحیت کی براہ راست مزمت سے اجتناب کیا ہے،اور یو این میں اس معاملے پر امریکہ کے حق میں ووٹ سے اجتناب کیا ہے ،کیوں کہ بھارت کو روس سے کم قیمت پر آئل بھی میثررہا ہے ۔