وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا نیب اور نیب کے افسران سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کی وزارت سنبھالنے کے بعد پہلی نیوزکانفرنس میں خواجہ سعدرفیق وزیرریلوے نے نیب میں اصلاحات کاعندیہ دیتے ہوئے کہا نیب افسرں کودوسرے اداروں میں لے جانا چاہئے۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے انتقام لیں گے نہ انتقامی کارروائی کرنی ہے۔ بولے ہمارے پاس انتقامی کارروائیوں پرتوجہ دینے کا وقت نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کے خلاف عالمی سازش نہیں ہوئی بلکہ انہیں نکالنے کا سہرا 20 منحرف ارکان کے سر ہے جن میں سے کوئی غیرملکی نہیں، چیلنج دیا کہ مراسلہ کسی عدالت میں لے جائیں اور ہم پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے خلاف سازش بنی گالا میں عمران خان نے خود ہی کی، جب لوگ نیوٹرل ہوئے تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی، جلسوں اور عوام میں گالی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے عید کے ایام میں ریلوے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔