نوازشریف نے ساہیوال کے رانا صاحب کو گلگت میں چیف جج لگایا، آج رانا صاحب نے عنایات کا صلہ لوٹا دیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراعظم کے مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے میاں نوازشریف کی عنایات کا صلہ لوٹاتے ہوئے آج ان کے حق میں بیان دیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف صاحب نے 2015ء میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے رانا شمیم صاحب پر کمال عنایات کرتے ہوئے انہیں گلگت بلتستان کا چیف جج لگایا، اور آج رانا شمیم نے ان عنایات کا صلہ لوٹاتے ہوئے مریم نواز کی اپیل سے ٹھیک 3 دن پہلے مفرور مجرم نواز شریف کے حق میں بیان دے دیا۔

یاد رہے کہ سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ آف گلگت جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میری موجودگی میں ہائیکورٹ کے جج کو فون کال پہ کہا تھا کہ نوزشریف اور مریم نواز کی 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ضمانت کی درخواست منظور نہیں کرنی۔

جس پر ردعمل میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے جو الزام لگایا وہ بالکل لغو اور بے بنیاد ہے۔ میں نے رانا شمیم کا ایک آرڈر کالعدم قرار دیا جس کا اسے رنج تھا۔ رانا شمیم نے گلہ کیا کہ میں نے اس کی ایکسٹینشن رکوائی ہے جبکہ میرا  ایکسٹینشن رکوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں کہ ان الزامات پر کیا کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved