قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف سازشیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انصار عباسی کی خبر سے نوازشریف اورمریم کونشانہ بنانےکےپس پردہ سازش بےنقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا سچائی سے پردہ ہٹانے کا اپنا ہی طریقہ ہے۔ شہباز شریف نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر عوامی عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔
Explosive news story by Ansar Abbasi peels off a thick layer of a grand scheme employed to target Nawaz Sharif & Maryam Nawaz. Allah has His own way of revealing the truth. It’s yet another vindication of Nawaz Sharif & Maryam in the court of public opinion. Alhumdulillah!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 15, 2021
یاد رہے کہ سابق چیف جج سپریم اپیلیٹ کورٹ آف گلگت جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میری موجودگی میں ہائیکورٹ کے جج کو فون کال پہ کہا تھا کہ نوزشریف اور مریم نواز کی 2018ء کے عام انتخابات سے پہلے ضمانت کی درخواست منظور نہیں کرنی۔
جس پر ردعمل میں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا ہے کہ رانا شمیم نے جو الزام لگایا وہ بالکل لغو اور بے بنیاد ہے۔ میں نے رانا شمیم کا ایک آرڈر کالعدم قرار دیا جس کا اسے رنج تھا۔ رانا شمیم نے گلہ کیا کہ میں نے اس کی ایکسٹینشن رکوائی ہے جبکہ میرا ایکسٹینشن رکوانے میں کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں کہ ان الزامات پر کیا کیا جا سکتا ہے۔