گزشتہ روزقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید کی امریکی دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ کے متعلق وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق سفیر نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو سائفر ٹیلی گرام کے مواد پر بریفنگ دی، اور اپنا پیشہ ورانہ جائزہ پیش کیا۔
بیان کے مطابق نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اعلامیہ اسدمجید کی بریفنگ اور جائزے کی مکمل عکاسی کرتاہے۔
یاد رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ خفیہ اداروں نے امریکی مراسلے کی تحقیقات کیں، اور اس دوران غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔