وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عید کے پر مسرت موقع پر ریلوے کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
لاہورمیں ریلوے ہیڈکوارٹر کے دورے کے بعد پریس کانفرنس میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے، ہم کوشش کریں گے خرابیوں کو دور کریں،ریلوے کا انجن سٹارٹ کر دیا ہے اب اس کو پٹری پر ڈالنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے کے ملازمین کو پنشنر وقت پر ادا کی جائے گی، اور عید پر سب ملازمین کو تنخواہ بھی دی جائے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر عید کے تین دن کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کی نمایاں کمی کا بھی اعلان کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اگر ٹھیک سے چل رہی ہوتی، تو ہمیں تحریک عدم اعتماد کی کیا ضرورت تھی، ہمارے تو نمبر پورے بھی نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود کو نکالنے کی سازش کی، اور اس پر جادو ٹونے کا تڑکا لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کا تعلق پاکستان کے مستقل کے ساتھ ہے، لیکن اس منصوبے پر کام رکا ہوا ہے۔