کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی غائب، عوام سراپا احتجاج

22  اپریل‬‮  2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی غائب ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی بھٹہ ویلیج ،گلشن اقبال بلاک ٹین اے،ایف بی ایریا سمیت کراچی کے کئی علاقوں سے بجلی غائب ہے۔ علاوہ ازیں دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بجلی کی بندش کے خلاف کراچی شاہین کمپلیکس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج  کیا  ٹاور جانےوالی سڑک بلاک کردی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ بجلی کا شارٹ فال 7100 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved