سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2022ء تک کی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو2.864 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات سے ملک کو 2.268 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
مارچ میں سلے سلائے ملبوسات کی برآمدات کاحجم 345 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 34 فیصدزیادہ ہے، مارچ 2021ء میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے ملک کو257 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے9 ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔