پیپلز پارٹی اور ن لیگ عمران خان کے کس عمل کیخلاف متحد ہوئے، بلاول بھٹو نے بتا دیا

22  اپریل‬‮  2022

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہماری معیشت، ثقافتی پالیسی، ہمارے ملک کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا ہے۔

لندن میں میاں نواز شریف کے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ  ہم نے افطار کیا، اور کھانا کھایا، سیاست پر آج بہت کم بات کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بیک وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم سب کو احساس ہے کہ عمران خان تو چلے گئے، معیشت، جمہوریت، عالمی سطح پر پاکستان کو پہنچنے والا نقصان وہیں کا وہیں ہے۔ ہم سب نے اس نقصان کا ازالہ کرنا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے بلاول بھٹوسے سوال کیا کہ میاں صاحب عمران خان کے جانے پر خوش ہیں؟

اس پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا  کہ میاں نوازشریف صاحب ہوں یا  پیپلز پارٹی ہو، ہم عمران خان کے نہیں،  بلکہ ہم اس کی سوچ کے خلاف ہیں جو ان کی سیاست کے پیچھے کارفرما ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بات پر یقین نہیں رکھتے کے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved