امریکا میں سابق پاکستانی سفیرنے سابق حکومت کو کیا تجویز دی تھی؟

23  اپریل‬‮  2022

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکا سے خط آنے کی تصدیق کردی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں سفیر اسد مجید نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ انہوں نے ڈی مارش کی تجویز دی تھی۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستانی سفیر اسد مجید کے مراسلے کی آخری تین لائنوں میں سفیر کا اپنا تجزیہ اور تجویز تھی کہ امریکا کو ڈی مارش دیا جائے اور پوچھا جائے کہ یہ کسی کی ذاتی پوزیشن ہے یا حکومت کی رائے ہے؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved