طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، وزیر خارجہ

21  ستمبر‬‮  2021

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان سمیت  کسی ملک کو بھی طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی جلدی نہیں ہے۔

اگر طالبان چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے تو انہیں عالمی برادری کے تحفظات کا خیال اور ان کی رائے کو تسلیم کرنا ہو گا۔ افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے ہماری تجویز ہے کہ وہ جامع حکومت کا قیام عمل میں لائیں۔ امید ہے طالبان عالمی برادری کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور خواتین کو تعلیم سمیت دیگر حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ طالبان کے بیانات یہی ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اس کے خلاف نہیں جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے امریکہ اوردیگر ممالک پر زور دیا کہ افغانستان کے مرکزی بینک کے 9 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو جاری کیا جائے تاکہ وہ رقم افغان عوام پر خرچ ہو سکے۔

وزیر خارجہ کانیو یارک میں اقوام متحدہ کے سربراہان اور مختلف ممالک کے ہم منصبوں کیساتھ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہےمزید وہ کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

جبکہ وزیراعظم عمران خان مصروفیات کے باعث جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved