شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے دہشتگردوں کی پاک فوج پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے عمومی علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کو فوجیوں نے مناسب انداز میں جواب دیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز شہید ہوئے ہیں۔