نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز آج حلف اٹھائیں گے

23  اپریل‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نومنتخب وزیراعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری آج ہو گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  کی تقریب حلف برداری گورنر ہاوس لاہور میں ہو گی۔نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے۔ایوان صدر کو ہائی کورٹ کا حکم موصول ہوگیا، جس کے بعد ایوان صدر نے وزیر اعظم ہاؤس سے رائے مانگ لی، وزیراعظم ہاؤس نے چیئرمین سینٹ کو وزیراعلیٰ کا حلف لینے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے  گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حلف برداری سے انکار کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے صدر پاکستان کو حلف لینے سے متعلق نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے صدر مملکت عارف علوی نے بھی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved