سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے خط میں لکھے گئے الفاظ پڑھ کر سنا دیے

23  اپریل‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مراسلے میں لکھے گئے الفاظ دہرا دے۔

 مزاری کو ایک انٹرویو کے دوران مبینہ امریکی مراسلے سے متعلق بتایا ہے۔شیریں مزاری نے  کہا جو الفاظ تھے وہ بیان کروں گی، انہوں نے مبینہ مراسلے کے انگریزی الفاظ دہرائے کہ

If prime minister Imran Khan is not removed, he will become isolated with the US and we will have to take the issue head on.

 شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ اب یہ دھمکی نہیں ہے ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہٹانے کی تو اور کیا ہے کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم خود ایکشن لیں گے۔

شیریں مزاری نے سائفر سے متعلق مزید بتایا کہ

However, if the vote of no confidence succeeds, all will be forgiven

اس بارے میں شیریں مزاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یعنی انہیں پہلے سے پتہ تھا کون سی حکومت آئے گی ان کی کیا پالیسیز ہوں گی اور معافی کس چیز کی؟

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ سائفر واضح کرتا ہے کہ امریکا نے دباؤ ڈالا اور سوال اٹھتا ہے کہ اس وقت وزیراعظم تو عمران خان تھے تو یہ پیغام کس کو بھیج رہے تھے؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved