چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان آج شام ساڑھے 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف کئ چیئرمین عمران خان آج شام اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس کے دوران عمران خان ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد وسیع پیمانے پر عوامی رابطہ مہم شروع کررکھی ہے۔پشاور ، کراچی اور لاہور کے بعد تحریک انصاف اسلام آباد میں جلسہ عام کی تیاریاں کررہی ہے۔