کیا اعتزاز احسن نےپیپلز پارٹی چھوڑدی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

23  اپریل‬‮  2022

بیرسٹر اعتزاز احسن  نےپیپلز پارٹی چھوڑنے سے متعلق اہم بیان  دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن نے پیپلزپارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ میرے لیے خاندان کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں خیالات کا آزادی سے اظہار کرسکتا ہوں،اپنے خیالات کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے نام سے منسوب جعلی بیانات سوشل میڈیا پر چلائے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں اعتزاز احسن سے متعلق یہ خبر ہمیشہ سامنے آتی رہی ہے کہ وہ پی ٹی آئی جوائن کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ اس خبر کی تردید کی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved