وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے ہفتے کے روز واشنگٹن میں عالمی بینک کے نائب صدرویگن شیفر سے ملاقات کی۔
اسلام آباد – (اے پی پی): ملاقات میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان اشتراک کار کا جائزہ لیاگیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے کردار اور معاونت کوسراہا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عالمی بینک کی معاونت سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر نے پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی کیلئے عالمی بینک کی معاونت اورحمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیرخزانہ نے بعدازاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتونیت سائح سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔