نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے آفس اعتراضات کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس اعجاز الاحسن 25 اپریل کو تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ رہنما تحریک انصاف اسدعمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ان کی درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا، رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر اسدعمر نے اپیل دائر کی تھی۔