پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھ نکال دیں گے، پاک فوج

23  اپریل‬‮  2022

ترجمان پاک فوج نے ملک کا بھرپور دفاع اور ہر کسی قسم کی سازش کو ناکام بنانے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو آنکھ نکال دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا  کہنا ہے  انٹیلی جنس ایجنسیاں  تھریٹس ،سازشوں کےخلاف کام کررہی ہیں۔پاکستان کےخلاف  سازش کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھاگیا تو اسے نکال دیں گےسکیورٹی ادارے کام کررہےہیں ،چوکناہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر میں پاک فوج کے جوانوں  پر دہشتگردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی جس پر فوجی جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید  ہونے والوں  میں حوالدار تیمور، نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز ہیں۔

آئی  ایس  پی آر کے مطابق حوالدار تیمورکی عمر30 سال تعلق جہلم، سپاہی ثاقب نواز کی عمر 24 سال تعلق سیالکوٹ جب کہ نائیک  شعیب کی عمر 38 سال اور تعلق اٹک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا  کہنا ہےکہ افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے گی۔

آئی ایس  پی آر نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کےخلاف پاکستان کی سرحدوں کےدفاع کےلیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved