عوام ہو جائے تیار،شہباز حکوت نے عواپ پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہی عہدہ سنبھالنے والے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں جمعے کو ایک گفتگو کے دوران کہا کہ ان کے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ تسلی بخش مذاکرات ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر خزانہ جمعرات کو واشنگٹن پہنچے جہاں وہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
چار روزہ دورے میں وہ تعطل کا شکار پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام پر بھی بات چیت کریں گے۔
اٹلانٹک کونسل میں اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول بنا کر ملکی معیشت کے تمام شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو لانے کی خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مرحلہ وار اقدامات کرے گی تاکہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کو یقینی بنایا جا سکے تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ کم ہو سکے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے 2019 میں پاکستان کے لیے تین سال کے دوران چھ ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی لیکن طے شدہ اصلاحات کے نفاذ کی رفتار پر خدشات کے باعث قرض کی فراہمی سست پڑ گئی ہے۔