جاپان میں جزیرے کے قریب سیاحوں سے بھری کشتی لاپتہ

23  اپریل‬‮  2022

جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے قریب دو بچوں سمیت 26 سیاحوں  سے بھری کشتی لاپتہ ہوگئی ہے، جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ سیاحتی کشتی میں دو بچوں سمیت 26 مسافر سوار تھے، جو جاپان کے شمالی جزیرے ہوکائیڈو کے گرد سیر کے دوران لاپتہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  کشتی کے عملے نے کوسٹ گارڈز کو دوپہر 1:15 پر اطلاع دی کہ کشتی پانی میں طغیانی کا شکار ہے،  بعدازاں سہہ پہر 3 بجے کے قریب رابطہ منقطع ہونے سے قبل کشتی 30 ڈگری پر جھکنے کی اطلاع دی گئی۔

کوسٹ گارڈز نے مزید بتایا کہ کشتی کا سراغ لگانے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر اور اور بورڈز روانہ کر دی گئی ہیں، لیکن  رات 9 بجے تک کشتی اور مسافروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved