حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر کو بلانے کا فیصلہ

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ 17 نومبر کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے ارکان کی ملاقات میں ان کے تحفظات دور کئے گئے، تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بدھ کو دن 12 بجےبلایا جائے گا، جس میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر 8 اہم بلز پیش کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  کے ساتھ ملاقات میں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کی قیادت موجود تھی۔ اتحادیوں کے اعتراضات تفصیل سے سنے اور انہیں دور کیا گیا۔ تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved