ایل او سی پر مودی کا دورہ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اہم اعلان

23  اپریل‬‮  2022

ایل او سی پر مودی کا دورے پر وزیر اعظم آزا کشمیر کا دونون اطراف  یوم سیاہ منانے کا اعلان ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔

حریت رہنماؤں اور ممبران اسمبلی  کے ہمراہ کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی سرکار کے مظالم سے ہزاروں کشمیری شہید ہوچکے، سینکڑوں کشمیری جیلوں میں بند ہیں،  ہندوستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں انسانی حقوق کی جتنی خلاف ورزی ہندوستان کر رہا ہے  اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ہندوستان آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے لیے کشمیر میں ہندوؤں کی آباد کاری کر رہا ہے۔ بھارت 42لاکھ جعلی ڈومیسائل جاری کرنے کے علاوہ مسلم نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیری ہندوؤں اور ہندوستانی افواج کو آباد کر کے مسلم آبادی کے تناسب کو کم کرنے میں مشغول ہے۔ کشمیری پوری بہادری سے بھارتی ریاستی دہشتگردی اور جبر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ زمین کے ٹکرے کامسئلہ نہیں ہے، قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔مقبوضہ کشمیر جغرافیائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے ، کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا قیام دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ہوا تھا، مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے  مظالم اقوام متحدہ کے لیے شرم کی بات ہےاگر اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر کردار ادا نہ کیا تو اس کا وجود خطرے سے دوچار ہوگا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved