پاکستان میں سب کو مکمل مذہبی آزادی ہے، امریکی مسلمان رکن کانگریس الہان عمر

23  اپریل‬‮  2022

امریکی مسلمان رکن کانگریس الہان عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کسی کو اپنے مذہب پر کاربند رہنے اور تعلیمات پر عمل کرنے کی مکمل آزادی ہے۔

لاہور – (اے پی پی): دورہ پاکستان کے دوران ایک انٹرویو میں الہان عمر نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے بارے میں منفی کہانیاں سنی ہیں وہ یہ جان کر خوش ہوں گے کہ ہمارا سفر کتنا خوشگوار رہا ۔انہوں نے کہاکہ لاہور شہرایک ثقافتی شہر ہے یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز اور کھانوں کے شوقین لوگ ہی، یہاں ہر کسی کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، شہر لاہور میں ایک مسجد کے قریب ایک چرچ، ایک سکھ مندر اور ایک ہندو مندر کا ہونا مکمل ثقافتی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے، بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالوں لوگوں کی پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پانچ سال کی عمر سے لاہور کو فلموں میں دیکھا ہے لیکن ذاتی طور پر لاہور جانا اور پنجابی ثقافت کو دیکھنا ایک ناقابل یقین تجربہ ثابت ہوا ہے۔

الہان عمر کا کہنا تھا کہ میں نے ان کشمیریوں کی عیادت کی جو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنے ، جو بربریت کی ایک مثال ہے۔ میں نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف کانگریس سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے دریاؤں پر بھارت کی طرف سے غیر قانونی قبضہ کے خلاف بھی اپنی آواز بلند کریں گی جیسا کہ اس نے ایل سلواڈور، گوئٹے مالا اور ہنڈوراس کے معاملے میں آواز بلندکی تھی۔

موسمیاتی تبدیلی پر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں الہان عمر نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے خطرات کا سامنا ہےجس سے نمٹنے کے لیے پوری عالمی براداری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ امریکہ عالمی رہنما کے طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری میں سرمایہ کاری کرنا ضروری سمجھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved