میڈیکل کالج کی طالبہ نے پڑھائی کے دباؤ سے تنگ آکر خودکشی کرلی

24  اپریل‬‮  2022

میڈیکل کالج کی طالبہ زینب نے پڑھائی کے دباؤ سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی،زینب ڈی فارمیسی فرسٹ ایئرکی طلبہ تھی۔

پولیس کے مطابق 18 سال کی زینب نجی کالج نارووال میں ڈی فارمیسی فرسٹ ائیرکی طلبہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زینب فارماسسٹ نہیں بننا چاہتی تھی اور ڈپریشن کےباعث خودکشی کی۔

پولیس نے بتایا کہ طالبہ کے والدین نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرانےکا فیصلہ کیا جس پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زینب نے میڈیکل کی پڑھائی نہایت مشکل کے باوجود والدین کے اصرار پر داخلہ لیا ، والدین نے60لاکھ روپےسیلف فنانس فیس جمع کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالج کی طلبہ زینب نے مشکل پیپر اور ڈپریشن کے باعث خود کشی کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved