بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے پہلے مقبوضہ کشمیر میں دھماکہ

24  اپریل‬‮  2022

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل جموں میں دھماکے کی اطلاعات سامنے آگئیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ بھارتی وزیراعظم کی ریلی کے مقام سے 12 کلومیٹر دور ہوا۔بھارتی پولیس نے دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اگست 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا  یہ پہلا باضابطہ دورہ  کشمیر ہے۔کشمیر میں وزیراعظم نریندر مودی مقامی جمہوری نظام پنچایتی راج کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم 20 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔رپورٹس کے مطابق کہ مسلم اکثریتی علاقے کا دورہ مودی کے پروگرام میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے کشمیریوں میں غم و غصہ ہے۔ جس سے بچنے کے لیے بھارتی فورسز نے وادی  مِن مکمل طور پر کرفیو لگائے رکھا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved