حمزہ شہباز حلف کب اٹھائیں گے؟ مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

24  اپریل‬‮  2022

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدراور  گورنر سمیت پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔

جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں کے احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں؟

ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! آپ کا صدر پنجاب میں آئین شکنی کر رہا ہے، اس لیے رات کو عدالتیں کھلتی ہیں، عمران صاحب! فسطائیت اور آئین شکنی چھوڑیں، پارلیمان کے اغواء کار نہ بنیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین، جمہوریت اور پارلیمان کو یرغمال بناتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ عدالتیں کیوں کھلتی ہیں؟ پوری قوم صدر عارف علوی کی آئین شکنی دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتیں کھلیں توعمران صاحب سازش کے جھوٹ بولنے لگیں گے، عمران صاحب عدالتوں پر بھی الزام لگانے لگیں گے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان، صدر علوی، گورنر پنجاب سمیت اس آئین شکن ٹولے کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صدراور  گورنر سمیت پوری پی ٹی آئی بیمار پڑجائے تب بھی حمزہ شہباز حلف ضرور لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved