سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے. اب ایک نہیں دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے بیرونی مداخلت ہوئ. خان نے تو ساتھ کھڑا نہیں ہونے دینا، میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 24, 2022
اسد عمر نے کہا کہ اب خان نے تو انہیں ساتھ کھڑا نہیں ہونے دینا، لہٰذا میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔