طالبان کی کابل میں امریکہ اور نیٹو کی چھوڑی ہوئی فوجی گاڑیوں کے ساتھ پریڈ

15  ‬‮نومبر‬‮  2021

طالبان نے امریکہ اور نیٹوفورسز کی چھوڑی ہوئی بکتر بندگاڑیوں کے ساتھ کابل کی سڑکوں پر فوجی پریڈ کی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اس پریڈ کے دوران روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز نےبھی  پروازیں کیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پریڈ میں طالبان فوجیوں نے امریکی ساختہ ایم فور رائفلز سمیت دیگر جدید اسلحہ اٹھا رکھا تھا۔

پریڈ کے متعلق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ پریڈ طالبان کے نئے تربیت یافتہ 250فوجیوں کی گریجویشن کا حصہ تھی جنہوں نے 14 نومبر 2021ء کو اپنی تربیت مکمل کی ہے۔

افغان فوجیوں کی پریڈ پر عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ نظم وضبط دیکھ کر لگ رہا ہے کہ طالبان ایک جنگجو تنظیم سے تبدیل ہو کر ایک روائتی فوج بن رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved