لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخوست سماعت کیلئے مقرر کر دی ، دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا مریم نواز کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عمرہ ادائیگی کیلئے جانا ہے ، عمرہ کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپس کرنےکاحکم دیا جائے۔ پیر کے روز مریم نواز کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا لیکن اس بنچ نے کیس پر سماعت سے معذرت کر لی تھی
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست پر سماعت کیلئے دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس پر سماعت سے معذرت کر لی تھی ۔ جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس شہباز علی رضوی پر مشتمل بینچ نے ریمارکس دیے کہ مریم نواز کے کیس کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی تھی لہذا بہتر ہے وہی بینچ مریم کی اس درخوست کی بھی سماعت کرے ۔
یاد رہے کہ نومبر 2019 میں لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت دیتے ہوئے پاسپورٹ سرنڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی ، وہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ کی 27 تاریخ کو دورہ سعودی عرب پر جائیں گے ، وزیر اعظم کے ہمراہ مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی ہوں گے ۔