توشہ خانہ کیس سے متعلق عمران خان کو طاہر اشرفی نے اہم مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ تحائف کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا مشورہ دے دیا۔
فیصل آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ شہباز شریف ایسے اقدامات کریں کہ جو تحفہ آئے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ توشہ خانہ پوری دنیا میں تماشا بن چکا ہے، عمران خان کو چاہیے تحفے کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروادیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اس کام کی ابتدا کردیں تاکہ یہ روایت ختم ہوسکے۔
یاد رہے کہ عمران خان اس حوالے سے متعدد با ر بیان دے چکے ہیں انہوں نے توشہ کانہ سے جو بھی لیا اسکی آئینی قیمت ادا کر کے لیا ،علاوہ ازین عمران خان نے یہ بھی واظح کیا کہ انہوں نے مقرر کردہ قیمت کو بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا ہے ۔