بلوچستان نیشنل پارٹی نے بھی حکومت کو للکار دیا، اہم مطالبہ سامنے کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی واپسی ہماری ترجیح تھی اور اب بھی ہے۔ کوئٹہ میں افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی کے ووٹ صرف 4 مگر ان کا وزن بہت زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی واپسی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت ہمارے 4 ووٹوں پر قائم ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے 10 ووٹوں کا وزن اب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بھی پتہ چل گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد بی این پی کے حکومت کے ساتھ تعلقات میں تناو پایا جاتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار اختر مینگل نے وزیر اعظم شہاز شریف کے ساتھ عمرے پر جانے سے بھی معذرت کر لی ہے۔