حمزہ شہباز کا حلف، وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت کو ایک اور ایڈوائس جاری، کیا کہا؟

24  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر  مملکت ڈاکٹرعارف علوی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برادری کیلئے ایک اور ایڈوائس جاری  کر دی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جری کی گئی ایڈوائس میں  کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف برداری کیلئے عدالت کا حکم واضح ہے، جس کے بعد کسی مشاورت یا سوچ و بچار کی ضرورت نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خود وزیراعظم سے رابطہ کیا ، اور ہائیکورٹ کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم سے رائے مانگی تھی۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے ماہر قانون و رہنماء پی ٹی آئی ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے بھی اس معاملے پر مشاورت کی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے حلف لینے کی ایڈوائس میں چیئرمین سینٹ کا نام تجویز کیا گیا تھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول ہونے کے بعد اب صدر مملکت کو  جلد از جلد  اس پر عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved