وزیراعظم شہباز شریف نے سیالکوٹ میں گندم کی فصل جلنے پر متاثرہ کسانوں کی مالی امداد کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ جن کسانوں کی فصل جل گئی، انہیں فوری امدادی چیک دیں۔
وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ جن کسانوں کی فصل جل گئی، انہیں فوری امدادی چیک دیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک ہے، مشکل وقت میں کسانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔
بجوات سیکٹر سیالکوٹ میں کل 77 ایکڑ پر گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی تھی، سرکاری رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں 15 کاشتکاروں کی گندم کی تیار فصل جلی ہے۔