ایمانوئل میکرون دوسری مدت کیلئے فرانس کے صدر منتخب

24  اپریل‬‮  2022

صدارتی انتخابات میں صدرایمانوئیل میکرون، مارین لیپن کو شکست دے کر دوبارہ فرانس کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے د ائیں بازو کی حامل امیدوار میرین لیپین کو شکست دیکر آئندہ پانچ سال کیلئے دوبارہ  فرانس کے صدر منتخب ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکرون نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 58 فیصد ووٹ حاصل کئے، جبکہ دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن 42 فی صد ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہو سکیں۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ 10 اپریل کو ہوئی تھی، جس میں  ایمانوئیل میکرون نے 27.85 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر رہے۔

ان کے مقابلے میں دائیں بازو کی امیدوار مارین لیپن نے 23.15 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

یاد رہے کہ 2017ء  کے صدارتی انتخاب میں بھی ایمانوئل میکرون اورمارین لیپن ہی مدمقابل تھے، جس کے  دوسرے مرحلے میں میکرون 66 فیصد سے زائد ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved