وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈنےپاکستان کو مکمل معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایاہے۔آئی ایم ایف کا وفد مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا اورگزشتہ حکومت کی جانب سے بجلی اورگیس پرسبسڈی دینے سے متعلق امورپر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
اسلام آباد – (اے پی پی): وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے دورہ پر آئے وفد نے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انتونیت سائیح، ڈائریکٹر ایم سی ڈی جہاد آزر،اور مشن چیف ناتھن پورٹر سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان کیلئے توسیعی سہولت فنڈ کے تحت ساتویں جائزہ کی تکمیل کیلئے سمت کے تعین کاجائزہ لیاگیا۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مالیاتی نظم وضبط کے قیام کیلئے موجودہ حکومت کی معاشی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے معاشی طورپرکمزور طبقات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اثرات سے بچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔پاکستانی وفد نے عالمی بینک کے نائب صدر اوردیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے پروگرام اورپراجیکٹ قرضوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیرخزانہ نے عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے مالی اورتکنیکی معاونت پر بینک کا شکریہ ادا کیا۔پاکستانی وفد نے آئی ایف سی کے نائب صدر،میگا کے نائب صدر اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی۔