ہم کسی جنرل کے جوتے نہیں اٹھا سکتے، کسی جنرل اور عدالت سے نہیں ڈرتا، جمشید دستی

24  اپریل‬‮  2022

سوشل میڈیا پر جمشید دستی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمشید دستی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں    جس میں انہوں نے کہا کہ ” ہم کسی جنرل کے جوتے نہیں اٹھا سکتے ، کسی جنرل اور عدالت سے نہیں ڈرتا” ۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں جشید دستی نے کہا کہ ہم تو غریب لوگ ہیں ، ہم غریبوں کے ہی جوتے اٹھا سکتے ہیں،ہم کسی جنرل کے جوتے نہیں اٹھا سکتے ، وہ بڑے جوتے ہیں،وہ بڑے لوگ اٹھا سکتے ہیں ۔ جمشید دستی نے کہا کہ

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی اور بھٹو کے نظریے کو تباہ کر کے رکھ دیا ،  آج آصف زرداری سٹیبلشمنٹ  کے آگے لیٹا ہوا ہے ، آپ نے دروازہ کھولا اور سیاستدانوں کو کتے کی طرح خیرات ڈالتے ہو  اور وہ اردگرد پھرتے ہیں ، لوگ مر رہے ہیں ، آپ نے نہ صرف رمضان کے تقدس کو پامال کیا ،  ایک فرعونیت میں بیٹھ کر ایک نظام  کو تہس نہس کر دیا ، ہم اس کے خلاف بولیں گے

جمشید دستی نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی اور بھٹو کے نظریے کو تباہ کر کے رکھ دیا ،  آج آصف زرداری سٹیبلشمنٹ  کے آگے لیٹا ہوا ہے ، آپ نے دروازہ کھولا اور سیاستدانوں کو کتے کی طرح خیرات ڈالتے ہو  اور وہ اردگرد پھرتے ہیں ، لوگ مر رہے ہیں ، آپ نے نہ صرف رمضان کے تقدس کو پامال کیا ،  ایک فرعونیت میں بیٹھ کر ایک نظام  کو تہس نہس کر دیا ، ہم اس کے خلاف بولیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضرور بولیں گے نہ میں کسی جنرل سے ڈرتا ہوں نہ سپریم کورٹ سے ڈرتا ہوں  میں صرف اللہ کی ذات سے ڈرتا ہوں ، ملک کی بقاء کیلئے جب موقع ملا بولیں گے ۔ حالات بہت خراب ہیں ، ملک خوفناک خانہ جنگی کی حالت میں آگیا ہے ، ان کی ٹیبل پر اختیارات سمیت  ہر چیز موجود ہے ، لوگوں کی آنکھوں سے خون نکل رہاہے مگر  ان کو زمینی حالات کا علم نہیں ۔ لیڈر بنتے نہیں پیدا ہوتے ہیں ، جب آپ جی ایچ کیو سے لیڈر بنا کر قوم پر مسلط کریں گے تو یہ تباہی لائیں گے ، انہوں نے عوام میں جاکر کیا کرنا ہے۔

 جمشید دستی نے کہا کہ میں اور میری پارٹی عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، قتل کا فیصلہ ہوتا ہے کہ لاش پڑی ہے  اس نے کالے کپڑے پہنے تھے کہ سفید  ، ان کو چھوڑ دیا، پچاس سال سے ان کے سامنے کیس پڑے ہیں ، لوگ قبروں تک پہنچ گئے ہیں ، انہیں جو حکم ملتا ہے ،  حکم کے تابع بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں ، ہم نہیں مانتے ایسے گھٹیا اور جابرانہ فیصلے ۔ یہ ظالمانہ اور غیر آئینی  اور تیاری کے تحت بیٹھ کر کیا ، کیا ضرورت تھی آپ کو ؟، ایک طرف چوروں کی منڈی لگی ہوئی ہے ، ایمان کا سودا ہوا مگر انہوں نے آنکھیں بند کر لیں ۔

جمشید دستی نے  کہا کہ ہمارے یہاں الیکشن سٹیبلشمنٹ کراتی ہے ، سٹیبشلمنٹ ایک چھپے ڈاکو ہیں ،وہ کہتے ہیں ہمیں کوئی نہ کہے ، کیوں تم خدا ہو ، اب حکومت ہے مگر میں کہتا ہوں کہ یہ فوجی حکومت ہے ، ڈمی وزیر اعظم ہے ، نواز شریف کو جتنے جوتے پڑے ، جتنا ذلیل کیا گیا  ایسے عہدے ملے تو یہ سب بھاگے آئے ،  ان میں کوئی ضمیر ، غیرت ہوتا  تو یہ ڈوب مرتے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved