چین بھارت تعلقات میں پھر کشیدگی، شہریوں کے ویزے معطل کر دئیے

24  اپریل‬‮  2022

سرحدی کشیدگی کے باعث چین اور بھارت کے تعلقات پھر سے کشیدہ ہو گئے ہیں، اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کے طویل المدتی ویزے فوری طور پر معطل کردئیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین سے آنے والے سیاحوں کے ویزے معطل کئے ہیں، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام چین کی جانب سے بھارتی طلبا کے ویزے معطل کرنے کے بعد اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت  کی جانب سے ان  سیاحوں کے ویزے بھی معطل کر دئیے گئے ہیں،  جن کی میعاد دس برس  تک تھی۔

اس سے قبل چین نے بھارتی طلبا کے ویزے معطل کئے تھے۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ان طلباء کے ویزے معطل کئے گئے  جو چین میں کورونا سامنے آنے کے بعد واپس  اپنے ملک بھارت چلے گئے تھے، اور وہ گھر سے ہی آن لائن کلاسیں لے رہے تھے۔ چینی حکام نے بتایا ہے کہ یہ طلباچین میں کورونا کی پابندیاں انتہائی نرم کرنے کے بعد بھی اپنے تعلیمی اداروں میں واپس نہیں آئے، جس کے بعد ان کے ویزے معطل کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں ایسے طلباء کی تعداد ہزاروں میں بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان تعلقات میں انتہائی کشیدگی اگست 2019ء میں سامنے آئی تھی، جب بھارت کی جانب سے لداخ کے ان علاقوں کو بھی وفاقی اکائی میں شامل کر لیا گیا تھا،  جس پر چین ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے۔ یہ کشیدگی اس انتہا کو پہنچ گئی تھی کہ دونوںممالک کے درمیان لداخ میں فوجی تصادم کے نتیجے میں بھارت کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved