وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے پٹرول مہنگا کرنے کی انوکھی منطق پیش کر دی

24  اپریل‬‮  2022

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکراتی مشن پر موجود وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے پٹرول مہنگا کرنے کی انوکھی منطق پیش کر دی ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانگرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے کہا کہ پاکستانیوں کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی کوئی ضرورت  نہیں، کیونکہ پاکستان میں 70 فیصد لوگ اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  اس سبسڈی کو ختم کر کے یہ رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈالی جاسکتی ہے تاکہ غربت ختم کی جاسکے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی  جانب سے دی گئی پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی برقرار نہیں رکھ سکتے،  تاہم ضرورت مند افراد کو سبسڈی فراہم کرنے کی مختلف تجاویز زیر غور ہیں، اس سلسلے میں مخصوص پٹرول پمپس یا موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کرتے ہوئے ان میں آئندہ بجٹ تک اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved