امپورٹڈ حکومت کیخلاف مارچ، عمران خان نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو اہم پیغام جاری کر دیا

24  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا جنگجوؤں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے میں سوشل میڈیا کےتمام جنگجوؤں کاشکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نےحکومت کی تبدیلی کی امریکی سازش کیخلاف ہماری جنگ کو دلیری سےسماجی میڈیاکےتمام پلیٹ فارمز تک توسیع دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کی خودمختاری وجمہوریت کی ہماری اس تحریک کوآگےبڑھاتےرہیے، آپ ہمارےصف اوّل کے سپاہی ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین نے #MarchAgainstImportedGovt کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا تھا، جو ابھی تک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved