الیکشن کمیشن کی جانب داری کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

24  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے، پی ٹی آئی کی درخواست پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں 17 سیاسی جماعتوں کے خلاف کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نا رکھے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 تا 29 اپریل تک ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پورے ملک میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved