پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کا دورہ مقبوضہ کشمیر غیر قانونی قرار دیکر مسترد کردیا

25  اپریل‬‮  2022

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر کمزور کرنے اور انھیں وہاں سے بے دخل کرنے کے مشن پر مسلسل عمل پیرا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے دورے پر ترجمان دفترخارجہ کا رد عمل سامنے آگیا جس میں  پاکستان نے اتوار کو بھارتی وزیر اعظم کے دورے کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں معمول کے حالات دیکھانے کی ایک اور چال کے طور پر مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  5 اگست 2019 کے بعد بین الاقوامی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کی ایسی بہت سی مایوس کن کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اس دورے سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی، انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوش کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں میں دریائے چناب پر بھارتی پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ریٹل پن بجلی منصوبے کا بھارتی ڈیزائن پاکستان کی طرف سے متنازعہ رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ کوار ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے لیے بھارت نے اب تک پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں کیا۔بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا،  آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد نریندر مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved