پی ٹی آئی کا شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان

25  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے کہ جس شخص پر نیب کے مقدمات ہوں وہ پاکستان کی نمائندگی کرے تو ملک کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پٹیشن دائر کررہے ہیں کہ جب تک شہباز شریف مقدمے سے بری نہیں ہوتے مسلم لیگ (ن) اپنے کسی دوسرے رکن کو نامزد کردے۔ملتان میں خطاب  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ حکومت نے پہلا کام عوام کی بھلائی کا نہیں کیا بلکہ اپنے لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں آدھے سے زیادہ لوگ ضمانت پر ہیں۔13جماعتوں کا غیر فطری الائنس بکھر جائےگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved