ملک میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار سابق حکومت ہے، وزیراعظم

25  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے ہے جسے ہم ٹھیک کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری موجودہ لوڈ شیڈنگ پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے، ہم اسے ٹھیک کر رہے ہیں، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved