سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے اب مان رہے ہیں کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے، عمران خان کی حکومت 5 سال پورے نہیں کرے گی۔
آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا شمیم کے الزامات کے متعلق سوال پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ رستہ پہلے دیکھا ہوا ہے، آپ کو یاد ہو گا کہ جسٹس قیوم کے ساتھ سیف الرحمٰن اور کچھ مزید افراد کی ٹیپ تھی۔
عمران خان کے طرز حکومت پر گفتگو کرتے ہوئےآصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرےگی، ان کو لانے والےبھی اب اعتراف کررہے ہیں کہ ان سے غلطی ہوگئی، اب وہ اس غلطی کو کیسے ٹھیک کریں یہ اللہ بہتر جانتا ہے۔ مریم نواز کی ہائیکورٹ میں درخواست کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ میری بیٹیوں جیسی ہیں، ان کی درخواست سے متعلق بات نہیں کروں گا۔