اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنما وں کا ردعمل سامنے آگیا

25  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ30 روز میں کرنے کا عدالتی حکم معطل کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔فیصل جاوید نے کہا کہ تحریک انصاف وہ واحد پارٹی ہے جو محب وطن پاکستانیوں سے عوامی فنڈ ریزنگ کرتی ہے اور تمام تر ریکارڈ موجود ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں، کہاں سے آتا ہے اتنا پیسہ، حساب دینا ہوگا۔پی ٹی آئی فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ تمام جماعتیں بشمول تحریک انصاف جواب دہ ہیں۔

دوسری جانب سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم ایک بہترین فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، اب پتا چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں ڈالتے رہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved